ایک بڑا ریچھ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی ایک بیکری میں ٹہلتے ہوئے اور درجنوں
کپ کیک کے ساتھ فرار ہوتا ہوا کیمرے میں پکڑا گیا۔ ٹیسٹ بائی سپیل باؤنڈ نامی
بیکری کے ملازمین اس غیر متوقع تصادم سے لرز کر رہ گئے۔ ان کا کہنا
تھا کہ کالا ریچھ بیکری میں اس وقت داخل ہوا جب ایک کارکن ڈیلیوری کے لیے ایک وین میں
کھانے کا آخری حصہ لوڈ کر رہا تھا۔
دکان
کے مالک نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ
ریچھ ملازمہ کو گھور رہا تھا۔ دکان
کے قریب نصب سی سی ٹی وی پر پکڑے گئے واقعے کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریچھ
کوڑے کے ڈبے کے قریب تھوڑی دیر کے لیے چھپنے کے بعد گیراج میں رینگتا ہوا دکھائی دے
رہا ہے۔ بعد میں یہ بیکری میں گھس گیا۔
ملازمہ
جس کی شناخت مالک نے مورین کے نام سے کی ہے، 'جتنی تیزی سے کچن میں جا سکتی تھی بھاگی
اور دروازے کو بند کرکے اسے مضبوطی سے تھام
لیا۔ مقامی ٹیلی ویژن چینل WTNH سے بات کرتے ہوئے مورین نے واقعے کو 'تھوڑا چونکا دینے والا' قرار دیا۔ خاتون نے
مزید کہا کہ اس نے چیخ ماری لیکن ریچھ گیراج
کا دروازہ بند کرنے سے پہلے واپس آ گیا۔ بیکری کے مالک نے بتایا کہ ریچھ نے 60 کپ کیک
تباہ کر دیے