بھارت
کی ریاست بہار کے اراریا ضلع میں قائم ایک اسکول کے تیار کردہ کھانے میں مردہ سانپ
برآمد ہوا جسے کھانے پر 100 بچوں کی حالت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل
کردیا گیا۔
بھارتی
میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ امونا مڈل اسکول وارڈ نمبر 21 میں میں پیش
آیا ہے، تمام بچوں کو فوربس گنج کے سب ڈویژنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور خوش
قسمتی سے سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے
، لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
حکام
کا کہنا تھا کہ سکول کے بچوں کے لیے کھانا ایک این جی او کی جانب سے آتا ہے اگر ا ین جی او قصور وار پائی گئی تو اس کا لائسنس
منسوخ کردیا جائے گا۔