Type Here to Get Search Results !

سینکڑوں بار خود کو آگ لگانے والی لڑکی کا آئندہ بھی باز نہ آنے کا اعلان

امریکی ریاست ٹینی سی کے شہر نیش ول سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ گریس گڈ ایک بازی گر ہیں جو کبھی سٹریٹ پرفارمنس کے ذریعے 20 ڈالر روزانہ کمایا کرتی تھیں لیکن اب وہ این بی اے کے ہاف ٹائم میں اپنے کرتب کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ یہ آگ کے ساتھ کرتب کرتی ہیں اور سینکڑوں بار مختلف قسم کی انجریز کا شکار ہوچکی ہیں۔ گریس کے کئی بار بال جل چکے ہیں لیکن وہ اپنا یہ کام جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آگ کے کرتب کے دوران سب سے زیادہ بال جلتے ہیں اس لیے گریسی سمجھتی ہیں کہ کبھی بھی ہیئر سپرے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ گریس نے کہا کہ کچھ سب سے خطرناک کرتب جو وہ کرتی ہیں وہ ہیں فائر بریپنگ اور برن آف، جہاں وہ اپنے پروپ سٹاف سے ایندھن جلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانس کے ذریعے آگ جلانا اور آگ کھانا سب سے خطرنا ہے کیونکہ اگر اس میں ذرا بھی غلطی ہوئی تو آپ اپنی جان گنوا سکتے ہیں۔ گریس گزشتہ 12 برس سے یہ کرتب دکھا رہی ہیں اور کبھی ایک بار بھی بہت زیادہ زخمی نہیں ہوئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کو کبھی بھی سیکنڈ یا تھرڈ ڈگری برن نہیں ہوا، بازی گری کے دوران ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی کیونکہ وہ بہت زیادہ حفاظتی اقدامات کرتی ہیں لیکن ایک بار اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پارک میں گئیں تو وہاں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ گریس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام کے دوران خود کو سینکڑوں بار جا چکی ہیں لیکن پھر بھی اپنا یہ کام جاری رکھیں 
گی۔
The announcement of the girl who set herself on fire hundreds of times will not stop in the future


Below Post Ad