بھارت میں ایک دلہن اپنی شادی کے دن آدھے گھنٹے کے لیے لفٹ میں پھنس گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لفٹ کے دروازے کے باہر دلہن کے رشتہ داروں کا جھرمٹ لگا ہوتا ہے اور وہ
اسے نکالنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
لوگوں کو خراب ہو جانے والی لفٹ کا دروازہ کھلوانے میں 30منٹ سے زائد وقت لگ گیا اور جب دروازہ کھلا تو کیا دیکھتے ہیں کہ دلہن کی حالت غیر ہو رہی ہوتی ہے۔ دلہن کے ساتھ دیگر کئی لوگ بھی لفٹ میں ہوتے ہیں اور ان میں سے بیشتر کو بھی سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی ہوتی ہے۔ جونہی انہیں باہر نکالا جاتا ہے، ان کی سانس میں سانس آتی ہے۔