Type Here to Get Search Results !

ٹیپو سلطان کی تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت

لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں برصغیر کے مشہور مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کی تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤںڈز میں فروخت ہو گئی ہے۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نیلامی منعقد کروانے والے ہاؤس بون ہامز نے منگل کو کہا کہ تلوار کی قیمت اندازے کے مقابلے میں سات گنا زیادہ لگی تھی۔

بون ہامز کا کہنا ہے کہ یہ تلوار ٹیپو سلطان کی سب سے اہم تلوار تھی جس سے ان کا خاص تعلق تھا۔

ریاست میسور کے حاکم ٹیپو سلطان کو 18 ویں صدی کے آخر میں ہونے والی جنگوں سے شہرت ملی۔ انہوں نے 1775 اور 1779 کے درمیان کئی مرتبہ مرہٹوں کے خلاف جنگ کی۔

بون ہامز اسلامک اینڈ انڈین آرٹ کے ہیڈ اولیور وائٹ کہتے ہیں کہ ’یہ شاندار تلوار ان ہتھیاروں میں سے سب عظیم ہے جن کا تعلق ٹیپو سلطان سے ہے۔ سلطان کی اس سے ذاتی وابستگی تھی۔

یہ تلوار ٹیپو سلطان کے محل کے ذاتی حجرے سے برآمد کی گی تھی۔

ٹیپو سلطان کو اپنی سلطنت کے دفاع کرنے پر ’ٹائیگر آف میسور‘ کا لقب دیا گیا تھا۔

بون ہامز کی ویب سائٹ کے مطابق انہیں راکٹ آرٹلری میں مہارت حاصل تھی اور انہوں نے میسور کو انڈیا کا معاشی گڑھ بنایا تھا۔

آکشن ہاؤس کے مطابق ٹیپو سلطان کی موت کے بعد ان کی تلوار کو ان کی بہادری کے عوض برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیئرڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

famous swords in the world,sword history,legendary sword,sword,famous swords,incredible swords,most famous swords,ancient swords,legendary swords,swords,most legendary swords,best swords,mythical swords,famous swordsman in history,press information bureau analysis,indian express,missing files,ancient weapons,current affairs in hindi,gandhi,auction,countdown,veer talyan,hindu analysis



Below Post Ad